59

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) دوسرا سالانہ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نورپور تھل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیاگیا۔

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) دوسرا سالانہ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نورپور تھل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیاگیا۔ جو کہ فخرِ تھل کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں رائزنگ اسٹار بلو (جھنگ) کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
رائزنگ اسٹار بلو کی جانب سے فخر لیاقت نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز اسکور کیے جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 230 رنز کا بڑا ہدف فخرِ تھل کرکٹ کلب کے سامنے رکھا۔
جواب میں فخرِ تھل کرکٹ کلب نے پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ نعمان ملک نے شاندار 85 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعجاز نے 45 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلیم سعد نے بھی صرف 20 گیندوں پر تیز رفتار 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
بولنگ کے شعبے میں شرف الدین راول نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سلیم سعد نے دو کھیلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مین آف دی میچ نعمان ملک رہے
میچ کے اختتام پر فخرِ تھل کرکٹ کلب کے کپتان ملک سلیم سعد واگھرہ نے اپنی پوری ٹیم کو ٹرافی وصول کرنے کے لیے اپنے ہمراہ بلایا اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کھیلاڑیوں، منتظمین اور شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں