November 17, 2026

ٹیکسلا(خصوصی رپورٹ)ٹیکسلا میں آٹے کا بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کرگیا ، عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کا دعویٰ دعوی ہی رہ گیا۔ ذرائع کے

IMG-20260115-WA0237

ٹیکسلا(خصوصی رپورٹ)ٹیکسلا میں آٹے کا بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کرگیا ، عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کا دعویٰ دعوی ہی رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے فلور مل مالکان کو پابند کیا گیا تھا کہ ٹیکسلا کیلئے روزانہ 1400 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق مگر زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے—یہ آٹا آج تک نانبائیوں کو میسر نہ آسکا۔
اسی سنگین صورتحال کے خلاف ٹیکسلا شہر کے 70 سے 80 تندور مالکان انصاف کی فریاد لے کر ٹیکسلا پریس کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوءے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا اور عوامی ریلیف کےلیے عملی اقدامات یقینی بنانا کو اشد ضروری قرار دیا۔