سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) انٹرنیشنل ھومن رائٹس موومنٹ کی ماہانہ میٹنگ رانا فقیر حسین
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) انٹرنیشنل ھومن رائٹس موومنٹ کی ماہانہ میٹنگ رانا فقیر حسین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی سرپرستی جبکہ میڈم رقیہ اِبراھیم ڈویژن پریزیڈنٹ کی زیر صدارت اور نوید اسلم جنرل سیکرٹری ڈویژن کی میزبانی میں ان کے آفس میں منعقد کی گئی۔ جس میں عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور آئ ایچ آر ایم تنظیم کے ایجنڈے پر بات کرتے ھوے جنرل سیکرٹری ڈویژن کا تعارف ھوا اور تمام عہدیداران نے آپنا اپنا بھی تعارف کروایا تنظیم سازی کے حوالے سے بات ھوئی آئ ایچ آر ایم کے پلیٹ فارم پر میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بات ھوئی اور مختلف اداروں کے سربراہان سے ملنے کی تجویز پیش کی گئ۔میٹنگ کے عہدیداران کو تنظیمی کارڈ گلے میں پہناے گئے۔