November 17, 2026

شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزمِ سعد سرائیکی سنگت کے زیرِ اہتمام چھٹا آل پاکستان مشاعرہ انتہائی خوبصورتی اور عمدگی کے ساتھ

IMG-20260115-WA0234

شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزمِ سعد سرائیکی سنگت کے زیرِ اہتمام چھٹا آل پاکستان مشاعرہ انتہائی خوبصورتی اور عمدگی کے ساتھ شاہوالا جنوبی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے نامور شعراء، ادیبوں اور سرائیکی ادب سے محبت رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔مشاعرہ کی صدارت معروف ادیب و محقق پروفیسر قلب عباس عابس نے کی جبکہ نامور ادبی شخصیت سید قمر بخاری نے مہمانِ شام کے طور پر رونق بخشی۔ اس موقع پر ممتاز ادیب سید قمر بخاری کی نئی تصنیف “گنگے لوک” کی پذیرائی کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئ جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
تقریب کے مہمانِ اعزاز معروف سرائیکی شاعر ملک قیصر عزیز یاور واگھرہ جبکہ مہمانِ خصوصی نامور شاعر وقاص اللہ وقاص تھے۔ مشاعرہ کی نقابت کے فرائض نوجوان شاعر سلیم سعد نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔
اس ادبی محفل میں شرکت کرنے والے اہم شعراء و ادبا میں استاد صفدر، منور سعید، رمضان عاطف ،مختیار اسد گھلو، شرف الدین راول واگھرہ، مرید تسلیم، ظفر شاد واگھرہ، ثمر پہوڑ، احمد علی ارحم رمضان، قیوم، غلام علی حیدری، ضیاء اللہ کنول اور عبدالحفیظ نادان سمیت دیگر قلمکار شامل تھے۔
مشاعرہ میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کرنے والوں میں ملک فیروز واگھرہ ایڈووکیٹ، ملک اسد اللہ واگھرہ، محمد اختر، ملک محمد اکرم واگھرہ، ملک فیصل عزیز واگھرہ، ڈاکٹر حسیب اللہ واگھرہ، ملک سلیم راول واگھرہ، پیر اکمل عزیز واگھرہ، ملک جندا خان اورا ،ملک دلاور واگھرہ اور مبشر بھٹی شامل تھے /جن کی آمد نے مشاعرہ کی رونق کو دوبالا کردیا۔
بزمِ سعد سرائیکی سنگت کی جانب سے یہ رواں سال کا چوتھا بڑا ادبی پروگرام تھا، جو سرائیکی ادب کے فروغ اور ثقافتی ورثے کی ترویج کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ شرکاء نے اسے ایک تاریخی اور یادگار مشاعرہ قرار دیا۔