November 17, 2026

ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا

Screenshot_2026-01-13_175827

ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خصوصی فورسز کے کمانڈرز کو گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس جزیرے پر روس یا چین سے پہلے کنٹرول حاصل کرنے کا خواہاں ہے

تاہم اس منصوبے کو امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ ایسی کارروائی نہ صرف غیر قانونی ہوگی بلکہ اسے امریکی کانگریس کی حمایت بھی حاصل نہیں ہوگی

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندر موجود سخت گیر پالیسی حلقے جن کی قیادت صدر کے سیاسی مشیر اسٹیفن ملر کر رہے ہیں حالیہ بین الاقوامی واقعات کے بعد مزید متحرک ہو گئے ہیں