ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) پیرمحل پولیس کی بروقت کارروائی لاپتہ خاتون بحفاظت بازیاب
ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) پیرمحل پولیس کی بروقت کارروائی لاپتہ خاتون بحفاظت بازیاب
پیرمحل میں چوکی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی خاتون نسرین بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کر لیا چوکی انچارج محمد عون رضا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کر کے اس کے خاوند اور بچوں کے حوالے کر دیا خاتون کی واپسی پر بچوں خاوند اور اہل خانہ کے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ رشتہ داروں اور شہریوں نے پولیس کی اس مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا