دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف
ہم ملک میں معاشی استحکام لے آئے ہیں، اب ہم ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک لڑاکا طیاروں کے لیے بات کر رہے ہیں، اِس سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔یہ بات انہوںنے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہو گا، اور ہم اِس لعنت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم وقت میں بہتر پیشرفت دکھائی، ہم ملک میں معاشی استحکام لے آئے ہیں، اب ہم ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔