November 17, 2026

سریندر ولاسائی کو ارباب عالم نامی وڈیرے کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت۔ سریندر ولاسائی پارٹی

IMG-20260114-WA0150

سریندر ولاسائی کو ارباب عالم نامی وڈیرے کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت۔ سریندر ولاسائی پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کی شان ہیں۔ بلاول بھٹو کے کسی بھی جیالے کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاول بھٹو پاکستان کی آن شان جان ہیں اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ سریندر ولاسائی پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم ارباب عالم کو متنبہ کرتے ہیں کہ جیالے اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ سریندر ولاسائی کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات اور وڈیرے کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔شہنیلہ خانزادہ
پی پی پی منیارٹی ونگ سندھ کے رہنما اور پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سومر داس کاسندھ حکومت سے سریندر ولاسائی کو قتل کی دھمکیوں پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ۔ارباب عالم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔ بلاول بھٹو کے شیر ہیں کسی سے نہیں ڈرتے۔ شہنیلہ خانزادہ، سومر داس کا سریندر ولاسائی سے یکجہتی کا اظہار

کراچی ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) پی پی پی ضلع شرقی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و ممبر آر سی سی بلاول ہاؤس شہنیلہ خانزادہ نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج و ایم پی اے سریندر ولاسائی کو ارباب عالم نامی وڈیرے کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریندر ولاسائی پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کی شان ہیں۔ بلاول بھٹو کے کسی بھی جیالے کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ وڈیرے کے گرد گھیرا تنگ کریں اور عبرت کا نشان بنائیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کی آن شان جان ہیں اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ سریندر ولاسائی پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم ارباب عالم کو متنبہ کرتے ہیں کہ جیالے اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ سریندر ولاسائی کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات اور وڈیرے کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مذید براں پی پی پی منیارٹی ونگ سندھ کے رہنما اور پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سومر داس نے بھی سندھ حکومت سے سریندر ولاسائی کو قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت اور ارباب عالم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہنیلہ خانزادہ سے کراچی میں ملاقات میں بھی سریندر ولاسائی کی حفاظت اور دہشت گرد سوچ کے حامل ودیڑے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو کے شیر ہیں کسی سے نہیں ڈرتے۔