November 17, 2026

ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔ملک گیر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ تمام صوبوں

Screenshot_2026-01-13_175827

ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔ملک گیر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ تمام صوبوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ملکر اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور عوامی خدمات کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو تجاویز ارسال کی جائیں گی۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایتؤنز کے ساتھ ملکر کراچی میں مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرے نمائندوں کو مسائل سے آگاہ کیا جائے

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ)ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ ملک گیر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ تمام صوبوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ملکر اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور عوامی خدمات کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو تجاویز ارسال کی جائیں گی۔ ایم پی پی 140-Aاور نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے علیم خان سمیت دیگر سیاسی قوتوں سے بھی ملاقات کرے گی۔پورے ملک میں انتظامی یونٹس کی ضرورت اور بلدیاتی اداروں کو طاقتور بنانے کے حوالے سے کردار ادا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صوبوں کی کمیٹیو ں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹاؤنز کے ساتھ ملکر کراچی میں مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرے نمائندوں کو مسائل سے آگاہ کیا جائے۔ بجلی کی بندش، پانی کی کمی اور دیگر مسائل پر بھی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔