November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ضلع خوشاب میں قیادت کی تبدیلی کے موقع پر ایک پروقار

IMG-20260114-WA0152

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ضلع خوشاب میں قیادت کی تبدیلی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) خوشاب عیسیٰ ا لا لی کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ سابق سی ای او ایجوکیشن راناشبیر احمد صابری کو ان کی شاندار خدمات پر پُرخلوص انداز میں الوداع کہا گیا۔تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس مو قع پر ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب یاسین ساجد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل ظہیر عباس بھٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا اور دیگر شرکاء نے سابق سی ای او راناشبیر احمد صابری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ ملازمت میں تعلیمی معیار کی بہتری، نظم و ضبط کے قیام اور اساتذہ کرام و طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر نئے سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لا لی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع خوشاب میں تعلیم کے فروغ، ادارہ جاتی بہتری اور تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اساتذہ کرام اور افسران کے باہمی تعاون کو تعلیمی ترقی کی ضمانت قرار دیا۔ دوران تقریب ڈی ای او سیکنڈری سکولز یاسین ساجد، ڈی ای او فیض الحسن ملک ،ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی ،ڈپٹی ڈی ای او ملک قیصر عباس کھارا اور دیگر آفیسرز اور آفیشلز نے سابق سی ای او ایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری کو تحائف بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ایکس سی ای او رانا شبیر احمد صابری اور سی ای او خوشاب عیسی ا لالی نے ڈی ای او سیکنڈری یاسین ساجد، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک ،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی، ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شاہد اقبال ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب شیر بہادر ، ڈی ای او زنانہ امانت جسرا، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ فاطمہ لودھی دیگر آفیسرز اور آفیشلز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا ۔
تقریب کے اختتام پر سابق سی ای او راناشبیر احمد صابری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جبکہ نئے سی ای او عیسیٰ ا لالی کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تعلیم خوشاب کو مزید فعال اور مثالی بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔