ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) شہر اور گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ،گرم اشیاءکی مانگ بڑھی
ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) شہر اور گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ،گرم اشیاءکی مانگ بڑھی گئی ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں موسم سرما کی ٹھنڈی ہواﺅں کیساتھ سردی میں اضافہ ہو گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں سردی کے باعث پڑنے والی دھند سے شہر میں مزید ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ، سردی میں اچانک اضافے کے باعث لنڈا بازار اور گرم کپڑوں کی دکانوں پر عوام کا رش دیکھنے میں آیا ہے ، صبح کے وقت میں شاہراﺅں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی آمد رفت میں ڈرائیور حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے فوگ (دھند ) بڑھ جانے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر کرنے سےمنع کیا ہے سردی میں اضافے کیساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ تو جاری تھی ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے اور کوئلہ اور لکڑیوں کی مانگ کے اضافے نے مذکورہ اشیاءکے ریٹ میں بھی بڑھوتی ہونا شروع ہو گئی ہے۔