November 17, 2026

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ سیپکو اپنے

Screenshot_2026-01-13_175530

ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے اپ ڈیٹ دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی زیدی کیا خبرہیں ھیں
ضلع سکھر
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ سیپکو اپنے صارفین کی مسلسل خدمت میں مصروف ہے اور اس کی واضح مثال اس سخت سردی اور شدید دھند میں بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اس سخت سردی اور شدید دھند کے موسم میں جہاں زندگی کے دیگر معمولات شدید متاثر ہیں لیکن سیپکو کے سکھر ،شکارپور، خیرپور سمیت دس اضلاع میں کہیں بھی بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی ہے البتہ اگر کسی وجہ سے کوئی فالٹ جاتا ہے تو ہمارا عملہ اسے فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بجلی کی فراہمی بحال کرتا ہے تاکہ اس سخت سردی اور شدید دھند کے موسم میں ہمارے صارفین کو بجلی کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا ہے کہ ہمارے افسران اور عملہ دن رات صارفین کی خدمت کا جذبہ دلوں میں لیے کام کررہے ہیں