سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں جلسہ دستار فضیلت منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان اور دیگر مھمانان گرامی میں استاد الحفاظ خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،خلیفہ محمود علی میمن،علامہ مولانا مقصود احمد راھوجو تھے۔اس موقع پر ٹنڈو الہیار سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ مولانا خلیفہ محمد موسیٰ بروھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ معراجِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور ایمان افروز معجزہ ہے جلسۂ دستارِ فضیلت ایک روحانی اور بابرکت تقریب ہوتی ہے۔ہمارے قائد و رھبر فخر انسانیت سجن سائیں فرماتے ہیں کہ بچیوں کی دینی تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی بچیاں کل کی صالح مائیں اور قوم کا روشن مستقبل ہیں۔بچیوں کا قرآنِ مجید حفظ کرنا نہ صرف ان کے کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ انہیں اخلاقی اقدار، صبر، نظم و ضبط اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق بھی عطا کرتا ہے۔اس موقع پر ممتاز ثنا خوانوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے نذرانے پیش کئے۔اس موقع حفظ کرنے والی طالبات کو چادریں پہنائی گئیں اور ایک حافظ قران کی دستاربندی کی گئی۔تقریب ضلعی صدر خلیفہ محمود علی میمن کے بھائی عبد الصمد میمن کا نکاح بھی پڑھایا گیا۔