November 17, 2026

سکھر۔ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سکھر اقلیتی ونگ، ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار

IMG-20260112-WA0259

سکھر۔ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سکھر اقلیتی ونگ، ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان کے نامزد جرنلسٹ پینل کے سکھر پریس کلب کے عہدیداران، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور کیمرہ مین فوٹو جرنلسٹس کے تمام منتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔راج کمار وادھوانی نے سکھر پریس کلب کے صدر خالد بانبھن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، کیمرہ مین فوٹو جرنلسٹس کے صدر عمران شیخ نعیم غوری سمیت جرنلسٹ پینل کے تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ مظلوم اور حق سچ کی آواز بنتا رہا ہے، امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور سچ کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔