سکھر۔ (بیورورپورٹ)ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے
سکھر۔ (بیورورپورٹ)ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ہماری تمام مشکلات کا حل دین اسلام کی راہ پر چلنے سے ہی ممکن ہے ، مدارس کی آزادی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مدارس دینیہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں قرآن و سنت کی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز سکھر میںکپڑا مارکیٹ سکھر کے سیکریٹری جنرل حاجی محمد سلیم میمن کی جانب سے دیئے گئے اعزازیہ تقریب کے بعد زرائع ابلاغ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پراللہ والی مسجد کے خطیب مفتی محمد باری، قاری خلیل احمد فاﺅنڈیشن قاری عقیل احمد بندھانی و دیگر معززین موجود تھے ، ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے مزید کہا کہ مدارس کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں،اہل مدارس تقوی،صبر اور رجوع الی اللہ کا اہتمام کریںانہوں نے کہا کہ وفاق المدارس نے دینی مدارس کے نصاب ونظام پر ہمیشہ پہرہ دیا اور قائدین وفاق اپنی جانوں سے زیادہ دینی مدارس کا تحفظ کرتے ہیں۔تقریب میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی گئی ۔