November 17, 2026

سکھر پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات کی بھاری کھیپ فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

IMG-20260112-WA0258

سکھر پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات کی بھاری کھیپ فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ کی فروخت کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے گٹکا اور چھالیہ سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں مضرِ صحت اشیاء برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی قیادت میں پولیس پارٹی نے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم معشوق حسین سولنگی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے آداب چھالیہ کے 140 عدد پیکٹس برآمد کیے گئے، جو شہر میں فروخت کیے جانے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اس کھیپ کو تحویل میں لے لیا اور ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکھر پولیس منشیات، گٹکا، چھالیہ اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشرے کو ان لعنتوں سے پاک کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔دریں اثنا ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔