October 28, 2026

خوشاب (خصوصی رپورٹ) تھانہ خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی۔ترجمان خوشاب پولیس کے مطابقبھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا سفاک قاتل فوری گرفتار۔ تھانہ خوشاب کے نواحی علاقہ رمضان پورہ میں سید عابد حسین شاہ نے اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر

IMG-20240913-WA0194

خوشاب (خصوصی رپورٹ)
تھانہ خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی۔ترجمان خوشاب پولیس کے مطابقبھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا سفاک قاتل فوری گرفتار۔ تھانہ خوشاب کے نواحی علاقہ رمضان پورہ میں سید عابد حسین شاہ نے اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا جس پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی ایف ائی آر پولیس کی مدعیت میں درج کرنے اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ خوشاب اعجاز احمد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب پولیس عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔