November 17, 2026

آئی بی اے سکھر کی جانب سے عدالتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں چیلنج کرنے کا معاملہ، سماعت مکمل

IMG-20260112-WA0253

آئی بی اے سکھر کی جانب سے عدالتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں چیلنج کرنے کا معاملہ، سماعت مکمل

سکھر (بیورورپورٹ)آئی بی اے سکھر کی جانب سے عدالتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج کرنے کے معاملے پر عدالت عالیہ میں سماعت ہوئی، جس کے دوران بختاور سومرو اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالتی احاطے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بختاور سومرو نے بتایا کہ سال 2021ء میں انہوں نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس کا فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف سال 2024ء میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، تاہم اپیل پر باقاعدہ دلائل دینے کے بجائے فریقِ مخالف کی جانب سے بار بار عدالت سے مہلت طلب کی جا رہی ہے۔بختاور سومرو نے مزید بتایا کہ عدالت نے کیس میں فریق بنائے گئے آئی بی اے سکھر اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آئندہ سماعت تک تمام فریقین کو ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔