November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور سندھ ریجنل چیرمین بلال وقار خان

IMG-20260112-WA0252

سکھر(بیورورپورٹ) فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور سندھ ریجنل چیرمین بلال وقار خان آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وائس چیرمین ناظم الدین شیخ کی رہائش گاہ تشریف لائے اور ان کو ان کے صاحبزادگان وقار شیخ اور صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور شادی کا گفٹ بھی دیا ۔ اس موقع پر وائس چیرمین ناظم الدین شیخ نے بلال وقار خان اور دیگر رفقاء کو ان کی تشریف آوری پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزی،سابق نائب صدر یعقوب ملک ،ایگزیکٹو ممبر محمد محسن فاروقی بھی بلال وقار خان کے ہمراہ موجود تھے ۔بلال وقار خان ملک سے باہر مصروفیت کی وجہ سے اس شادی میں شرکت نہ کر سکے تھے لہٰذا ناظم الدین شیخ کی رہائش گاہ تشریف لاکر بھرپور انداز میں اس خوشی کو شیر کرنے پر ناظم الدین شیخ نے بلال وقار خان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔