November 17, 2026

سکھر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کاتب وحی جلیل القدر صحابی، پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجداورفاتح شام و قبرص سیدنا حضرت

IMG-20260112-WA0251

سکھر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کاتب وحی جلیل القدر صحابی، پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجداورفاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات22 رجب المرجب کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں سنی سلامتی پاکستان ( ایس ، ایس ، پی ) ضلع سکھر کے زیر اہتمام جامع مسجد ربانیہ ایوب گیٹ تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور قبل ازیں ریلی مسجد ربانیہ میں سیمینار منعقد کیا گیا ، ریلی کی قیادت سنی سلامتی پاکستان ( ایس ، ایس ، پی ) ضلع سکھر کے حافظ محمد زمان ربانی کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں غلام اللہ حیدری ، قاری منیر احمد انقلابی ، مولانا عبدالمالک ، اصغر نقشبندی ،قاری رحمت اللہ،مولانا فداالحق فاروقی، مولانا عبد الرحیم حیدری و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر شرکاءریلی سے خطابات کے دوران مقررین نے سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور ان کی بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہؓ بن ابو سفیانؓ اسلام کی ان چند نامور ہستیوں میں سے ایک ہیں جن کے احسانات سے یہ امت سبکدوش نہیں ہو سکتی۔آپؓ نے اپنے 19 سالہ دور خلافت میں نصف دنیا سے زیادہ 64 لاکھ 65ہزار مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا اور روم و فارس کو نیست و نابود کر کے دین اسلام کو مسلمانوں تک پہنچایاسیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں، جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے موجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔اختتام ریلی ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔