November 17, 2026

ٹانک گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

IMG-20260112-WA0220

ٹانک گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔پولیس

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔