ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی
ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی
پاکستان تحریک انصاف ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے کہا کہ ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند کرے اور اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس بزدلانہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔