November 17, 2026

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر کیرپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی

Screenshot_2026-01-12_170714

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر کیرپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کے خلاف درخواست کی سماعت
سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ وکیل
سکھر: جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس جعفر رضا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
سکھر: عدالت نے اینٹی کرپشن کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل ہونے اور اساتذہ سے پوچھ گچھ کرنے سے روک دیا ہے۔ وکیل
سکھر: وکیل کے مطابق اب پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہی اس معاملے کو دیکھے گا جبکہ اینٹی کرپشن کا کردار ختم کر دیا گیا ہے۔
سکھر: بتایا گیا کہ دسمبر 2025 میں مفت تعلیم کی کوٹہ پالیسی پر عمل نہ ہونے کے حوالے سے اینٹی کرپشن کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
سکھر: انہی ہدایات کے بعد کراچی سے کشمور تک اینٹی کرپشن کی جانب سے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ وکیل
سکھر: وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں 95 فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور اینٹی کرپشن کی کارروائیوں سے انہیں اس طرح ہراساں کیا گیا جیسے انہوں نے کوئی کرپشن کی ہو۔
سکھر: اس صورتحال پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، سندھ کی 22 پرائیویٹ اسکول تنظیموں اور 20 ہزار سے زائد افراد نے عدالت سے رجوع کیا۔ وکیل
سکھر: عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرائیویٹ اسکولوں نے فنڈز میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی اور وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ وکیل