November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی او

IMG-20260112-WA0197

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شبانہ اجمل سول ڈیفنس آفیسرایڈیشنل چارج مرید عباس بُھٹہ ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وےپولیس سکیورٹی برانچ،ایکسئین فیسکو واپڈا محمد عمران، این سی ایچ ڈی، محکمہ ماحولیات ،ایف بی آر، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ اور فاریسٹ آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے ماہانہ کارکردگی و دیگراہم انتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لیا ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی ودیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اسٹنٹ تحصیل منیجرسُتھراپنجاب پروگرام خوشاب وجوہرآبادنےضلع خوشاب میں انکروچمنٹ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی ٹرانسپورٹ آفیسر نے گاڑیوں اورشہر میں چلنے والے ہزاروں کی تعداد میں رکشوں کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سخت احکامات صادر کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ کرنے اور بغیر رجسٹریشن اور گورنمنٹ کی نئی پالیسی وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ اور چیکنگ کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کی تمام سکیموں اور پروگرام کی ایکٹویٹی انفارمیشن آفس سے شیئر کریں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈسٹرکٹ آفیسر انوائر منٹ کو سموگ کی روک تھام کے حوالے اہم ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ،کچرا،ٹائرز کو آگ لگانے فضائی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت لیا جائے تاکہ شہریوں پاک صاف اور صحت بخش فضا اور ماحول میسر آئے۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی نے سیف سٹی کیمروں کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ 25 پوائنٹ سائیٹ پر 87 کمرے نصب کئے گئے ہیں جو شہرکی سیفٹی ،رول آف لاء پر عملدرآمد ، امن کی فضا کو برقرار رکھنے جرائم میں کمی اورچوری ڈکیتی ،راہزنی ودیگر غیر قانونی حرکات ،جرائم میں قابو پانے ایویڈنس اکٹھا کرنے میں اہم معاون ثابت ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو ہدایت کی کہ چوک چوراہوں ،گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ کُتوں کو تلف کیا جائے اور گھریلو پالتو ڈاگز کے حوالے سے پبلک آویرننس کے طور پر مساجد میں اعلانات اور میڈیا پر نیوز چلوا کرعوام الناس میں آگاہی فراہم کی جائے اور بتایا جائے کہ دن کے اوقات میں پبلک کو کاٹنے کے اکثر واقعات رونما ہوئے ہیں تمام گھریلو پالتو ڈاگز مالکان اور دیگر حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے ڈاگز کو چار دیواری کے اندر باندھ کر رکھیں مزید معلومات اور ہدایات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اے سی آفس سے رابطہ کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔