لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) یو ایس اے کے مشہور ایونٹ آرگنائزر و بزنس مین لیاقت علی کے صاحبزادے طلحہ علی کی منگنی پاکستان کے معروف ایونٹ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) یو ایس اے کے مشہور ایونٹ آرگنائزر و بزنس مین لیاقت علی کے صاحبزادے طلحہ علی کی منگنی پاکستان کے معروف ایونٹ آرگنائزر سلیم نور کی بیٹی دعا نور سے طے پائی۔
اس تقریب میں وطن عزیز کے معروف اداکار غلام محی الدین، نشو بیگم، صنم ماروی، حامد علی خان، ولی حامد، پروڈیوسر زوہیب رمضان بھٹی، نایاب علی خان، سائرہ طاہر، عباس جٹ، ریاض خان، پروڈیوسر حافظ شاہد ، زاہد خان، شیخ آفتاب اور عمران چوہدری سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور مبارک باد پیش کی۔اس پروقار تقریب میں میجر جنرل نجم الثاقب، ایس ایس پی چوہدری عطا، ڈپٹی ڈائریکٹر فارن افیئرز قاسم خان، چئیرمین فلوریڈا میاں طاہر اسماعیل، زاہد انور اور رانا مشتاق سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔