خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 کی خلاف ورزی پر ضلع خوشاب میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سےضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2026-01-11 کو , 793 چالان اور ٹریفک وائیلیشن پر – 09 لاکھ سے زائد کے جرمانہ کیے گئے۔ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں 2026-01-11 کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس 123 ،ہیلمنٹ نہ پہنے پر 87، اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کر نے پر 02، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 36, انڈر ایج 21 ڈرائیورز پر, دھواں چھوڑتی 22 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی 58 گاڑیوں ، لین لائن وائیلیشن پر 44 گاڑویوں کو چالان کیا گیا اور مجموعی طور پر ٹوٹل متفرق چلان 793 کیے گیے ہیں ۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ترمیمی آرڈیننس 2025 کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں فیلڈ میں موجود رہ کر شہریوں کو قوانین کی پاسداری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔