October 29, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ/ڈآکٹر ایم لال واگھانی) ایریگیشن ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے کسی بھی

IMG-20260112-WA0158

عمرکوٹ (رپورٹ/ڈآکٹر ایم لال واگھانی) ایریگیشن ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ فوتی کوٹہ ، گروپ انشورنس ،بینووئلنٹ فنڈ سمیت تمام جائز مسائل کے حل تک جدوجھد جاری رہے گی ۔ ایریگیشن ملازمین کے بچوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایریگیشن متحدہ فیڈریشن سندھ کے سینیئر نائب صدر خان محمد نظامانی نے فرش سب ڈویژن ریگولیٹر لوئر نارا کینال پر ایریگیشن ملازمین کی احتجاجی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حیدر بخش گجو جنرل سیکریٹری سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن ،اوبھایو ہنگورجو صدر محنت کش لیبر یونین ایریگیشن نارا سرکل ، کریم داد شر چیئرمین محنت کش لیبر یونین نارا سرکل ،خادم بوزدار نائب صدر محنت کش لیبر یونین نارا سرکل ،ممتاز بنگلانی صدر محنت کش لیبر یونین سب ڈویژن عمرکوٹ ، امیر دین کھاڑت چیئرمین لیبر یونین عمرکوٹ ،عمرعلی مھر ،محمد رمضان ملاح ودیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر خان محمد نظامانی ، حیدر بخش گجو ، کریم داد شر ، ممتاز بنگلانی ودیگر نے کہاکہ ایریگیشن کے ملازمین سے افسران کے ظلم وزیادتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آفیسر رشوت کے عیوض مقامی ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کی بجائے دوسرے شہروں کے لوگوں کو ملازمت دے کر ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایریگیشن ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے سے انکار کرکے افسران توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ خان محمد نظامانی نے کہاکہ ڈی آر اے ، گروپ انشورنس ،بینوولنٹ فنڈ سمیت ایریگیشن ملازمین کے جائز مطالبات کے منظوری کے لیے جدوجھد جاری رہے گی ۔ اور جب تک حقوقِ حاصل نہیں ہوتے جدوجھد جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کن مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں مگر افسران کا رویہ افسوس ناک ہے ۔ ہم آفیسرز کو یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم سرکار کے ملازم ہیں آپ کے ذاتی ملازم نہیں ۔ خان محمد نظامانی نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمیں ایریگیشن آفس میں میٹنگ کرنے سے روکا گیا ۔ ایسے غلط رویہ کی ڈائریکٹر ایریگیشن سے شکایت کی جائے گی اور ہم ایسے کرپٹ آفیسرز کے لیے اعلیٰ اداروں سے بھی رجوع کر یں گے ۔ اس موقع پر ایریگیشن ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یونین رہنمائوں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ جبکہ عمرعلی مہر نے آئے ہوئے معزز یونین رہنمائوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔