ننکانہ صاحب: چوہدری اسامہ ورک ایمرا پریس کلب ننکانہ صاحب کے نائب صدر منتخب، جنرل سیکرٹری
ننکانہ صاحب: چوہدری اسامہ ورک ایمرا پریس کلب ننکانہ صاحب کے نائب صدر منتخب، جنرل سیکرٹری ایمرا پریس کلب ننکانہ صاحب رانا اکرام یوسف ایڈوکیٹ کی جانب سے پھولوں کی مالائیں پہنائی گئی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ایمرا پریس کلب ننکانہ صاحب کے سال 2026 کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جن میں صحافی چوہدری اسامہ ورک نائب صدر منتخب ہو گئے۔ صدر چوہدری محمد رمضان،جنرل سیکرٹری رانا اکرام یوسف ایڈوکیٹ اور دوسرے نو منتخب ایمرا پریس کلب کے عہدے داران کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی
چوہدری اسامہ ورک کی شاندار کامیابی پر *صحافی برادری، وکلاء برادری، تاجر تنظیموں، سماجی کارکنان، اساتذہ، دوست احباب* اور دیگر حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں نو منتخب نائب صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر *ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء، سابقہ عہدیداران، مقامی صحافیوں، نمائندہ نجی چینل کے صحافیوں نے بھی مبارک باد دی
نائب صدر چوہدری اسامہ ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تحفظ اور ایمرا پریس کلب کے وقار کو بلند کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ایمرا پریس کلب کے عہدے داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اُن پر اعتماد کیا، اور وعدہ کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔
ان کی کامیابی پر *مرزا نواز بیگ ایڈووکیٹ، رانا کامران، چوہدری نعیم،عبداللہ چدھڑ, رانا حسن علی، حافظ زاہد ملک بلال خان اور دیگر نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہر بھر میں ان کی کامیابی کو صحافت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔