October 28, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ مصنفہ ،شاعرہ ،تنقید نگار اور ادیبہ ایم زیڈ کنول کو بیگم

IMG-20260111-WA0090

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ مصنفہ ،شاعرہ ،تنقید نگار اور ادیبہ ایم زیڈ کنول کو بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایم زیڈ کنول کا شمار وطن عزیز کی نامور علمی و ادبی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ علم و ادب کے فروغ کے لیے آپ کی گرانقدر خدمات ہیں ۔ آپ علمی، ادبی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔