October 28, 2026

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) معروف شاعر و ادیب، صحافی، براڈکاسٹر اور دکھی انسانیت کے

IMG-20260111-WA0089

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) معروف شاعر و ادیب، صحافی، براڈکاسٹر اور دکھی انسانیت کے خدمت گار حضرت شاکر نظامی کی خدمات جملہ شعبہ جات میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔ انھوں نے نامساعد حالات کے باوجود زندگی کے لا تعداد میدانوں میں فتوحات حاصل کیں۔ اُن کا نام اَدب کے افق پر جھومر کی طرح چمکتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس تعمیر ادب کے سرپرست ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے شاکر نظامی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک خوبصورت محفل نعت بھی منعقد کی گئی ۔ان سے پہلے حضرت مولانا سکندر حیات نقشبندی، ندیم شاکر، پروفیسر اطہر نوید کوثر، آغا بہروز، محمد طارق، شاہد لطیف اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ شاکر نظامی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کے شاگردوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے لفظوں کو حرمت کا چلن دیا۔ نظام جمہوریت کے پلیٹ فارم سے انھوں نے سچ لکھا اور بہت سے مسائل کی نشاندہی کی۔ ہوا کے دوش پر ان کی آواز دور دور تک پہنچتی رہی۔ ان کے فرزند ندیم شاکر ان کی خدمات کو عوام الناس تک پہنچا رہے ہیں۔ ندیم شاکر نے کہاکہ اُن کے والد خوددار انسان تھے ۔ جنھوںنے حالات کی سختیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھا۔ اُن کی شاعری سدا بہار ہے ۔ ملک بھر میں اُن کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے ۔ شاکر علی چشتی ،مہر نواز لک ، حافظ نعمان، میاں محمد وقار، اسلم پرنس، ڈاکٹر راسخ اسحاق، منیر خان، خالد چودھری، ڈاکٹر حسان ندیم، صائم علی، احمد علی ، حافظ محمد احسان اور دیگر نے بھی شاکر نظامی کی شخصیت اور خدمات کو سراہا۔ محفل نعت میں تاجدار ختم نبوت، محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا ۔بعد از تقریب عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔