خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کی ہدایت پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ نگرانی پولیس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کی ہدایت پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ نگرانی پولیس لائنز جوہرآباد میں کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن لسٹ اے کا امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر پروموشن کمیٹی کے ممبران ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب سعید اللہ خان اور ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز/ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب امجد علی بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نےکہا کہ پولیس کے جوانوں میں استعداد کار بڑھانے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمانہ ترقی اہم کردار اداکرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریری امتحان لسٹ اے سوفیصد میرٹ پر ہوگا اور اہل امیدوار ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہونگے۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے امیدوران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظم وضبط کا ہر صورت میں خیال رکھا جائے کسی امیدوار کے پاس امتحان سے متعلقہ مواد ہونے کی صورت میں اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے عملے کو بھی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات کیں۔ دوران پیپر شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر لائن پر نگرانی کیلئے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ تاکہ امتحان کی نگرانی احسن انداز میں کی جا سکے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔