October 28, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد صفدر رشتہ ءازدواج سے منسلک

IMG-20260111-WA0084

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد صفدر رشتہ ءازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ان کی دعوت ولیمہ میں راجپوت برادری سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے راجہ محمد صفدر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر راجہ محمد صفدر نے جملہ شرکائے تقریب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے شرکت کر کے ہماری خوشیوں کی رونق کو دوبالا کر دیا ہے جس پر میں آپ سب کی چاہتوں ،محبتوں ،مروتوں اور عزتوں کا صمیم قلب سے شکر گزار ہوں ۔