October 28, 2026

ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے الیکشن میں اتراء گروپ کا تاریخی کلین سویپ خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20250912-WA0214(42)

ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے الیکشن میں اتراء گروپ کا تاریخی کلین سویپ

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے حالیہ سالانہ انتخابات نہ صرف وکلاء برادری کے لیے اہم تھے بلکہ یہ انتخابی عمل پیشہ ورانہ سیاست میں ایک نئے باب کا اضافہ بھی ثابت ہوا۔ ان انتخابات میں اتراء گروپ نے تمام نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کیا، جو وکلاء کی جانب سے قیادت پر بھرپور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
اتر اء گروپ کی کامیابی محض انتخابی حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد، وکلاء مسائل کی مؤثر ترجمانی اور اصولی سیاست کا ثمر ہے۔ انتخابی مہم کے دوران اتراء گروپ نے بار کے جملہ ممبران سے قریبی رابطہ رکھا، ان کے مسائل کو سنا اور واضح، قابلِ عمل منشور پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وکلاء برادری نے ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دی۔
خصوصی طور پر صدرایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء سمیت دیگر منتخب ہونے والے امیدواروں نے اپنی تقاریر اور وعدوں میں بار کی خودمختاری، وکلاء کے وقار، عدالتی اصلاحات، فلاحی اقدامات اور نوجوان وکلاء کی تربیت کو مرکزی نکات کے طور پر پیش کیا۔
اتر اء گروپ کا یہ کلین سویپ اس بات کا بھی اعلان ہے کہ ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور اجتماعی سوچ کو پذیرائی مل رہی ہے۔ وکلاء نے ایک متحرک، باوقار اور مسئلہ فہم قیادت کو منتخب کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ بار کی سیاست اب سنجیدگی اور ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت آگے بڑھے گی۔
اب یہ ذمہ داری منتخب قیادت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ وکلاء کے اعتماد کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔ بار روم کی بہتری، قانونی تعلیم و تربیت کے مواقع، سینئر اور جونیئر وکلاء کے درمیان روابط، وکلاء کالونی کی تعمیر اور وکلاء کے دیگر جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دریں اثناء نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیرحیات اتراء اور ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ضلع خوشاب کی تمام وکلاء برادری کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے گروپ کو شاندار کامیابی سےہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انشاءاللہ اتراء گروپ ضلع بھر کی وکلاء برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گا ۔ آخر میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ اتراء گروپ کی کامیابی محض ایک انتخابی فتح نہیں بلکہ وکلاء برادری کی اجتماعی سوچ کی فتح ہے۔ اگر منتخب قیادت اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہی تو یہ کلین سویپ ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی تاریخ میں ایک مثبت اور روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔