نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نوابشاہ کے علاقے گولیمار میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی جان بحق ہونے والوں میں 2 بچے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نوابشاہ کے علاقے گولیمار میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی جان بحق ہونے والوں میں 2 بچے جن میں 5 سالہ احمد اور 4 سالہ عماد شامل، زخمیوں میں 2 بچے، 2 مرد اور خاتون شامل،طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل، ڈسٹرکٹ منیجر ایس آئی ای ایف ایس اقصیٰ جمالی مشیرِ بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایت پر ریسکیو 1122کاآپریشن،جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس سندھ حکومت ایمرجنسی رسپانس اور عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو مزید مؤثر بنا رہی ہے، نوابشاہ کے علاقے گولیمار میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایس آئی ای ایچ ایس کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے جن میں 5 سالہ احمد اور 4 سالہ عماد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 بچے، 2 مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مشیرِ بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر آپریشن کیا اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ گیانچند ایسرانی نے جاں بحق افراد کے خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فوری رسپانس اور عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو مزید مؤثر بنارہی ہے۔ ریسکیو 1122اور ایس آئی ای ایچ ایس کے جوانوں نے جرات، لگن اور فرض شناسی کا عملی ثبوت دیا۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں