November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا پولیس لائنز جوہرآباد میں

IMG-20260110-WA0235

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا پولیس لائنز جوہرآباد میں پولیس میس ہال اور پولیس لائن کا خصوصی وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز / ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب امجد علی، آر آئی پولیس لائن، لائن آفیسر بھی ہمراہ موجودتھے ۔ڈی پی او خوشاب نے میس میں کھانےکے معیار اور صفائی کے نظام کو چیک کیا اور میس انتظامیہ کو ہدایت کی کے جوانوں کو معیاری اور حفظان صحت کے معیار کے مطابق کھانے کی اشیاء مہیا کریں اور
میس حال کی رینویشن کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انچارج میس کھانے کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں تاکہ جوانوں کو معیاری اور بہتر کھانا مہیا کیا جا سکے۔بعدازاں ڈی پی او خوشاب نے پولیس لائن میں واٹر فلیٹریشن پلانٹ کا وزٹ کیا اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔