خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے روزنامہ زیرو لائن کی
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے روزنامہ زیرو لائن کی جانب سے مثبت، تعمیری اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں مثالی کردار ادا کرنے پر ادارہ انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزنامہ زیرولائن نے موجودہ دور میں جہاں سنسنی خیزی اور منفی خبروں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، وہاں حقائق پر مبنی، متوازن اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے والی صحافت کو فروغ دے کر ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے نہ صرف معاشرتی شعور بیدار کیا بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کی انتظامیہ کی پالیسی ہمیشہ قومی مفاد، اخلاقی اقدار اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر مبنی رہی ہے، جو کہ ایک ذمہ دار میڈیا ادارے کی پہچان ہے۔ ادارے کی جانب سے نوجوان صحافیوں کی تربیت، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ روزنامہ زیرولائن آئندہ بھی صحافتی اقدار، دیانت داری اور عوامی خدمت کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا اور مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں بہتری کا سبب بنتا رہے گا۔