November 17, 2026

سرگودھا ( راجہ نورالہی عاطف سے) مشیر وزیراعلی ا پنجاب برائے صحت میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاکا خصوصی دورہ کیا۔

IMG-20260110-WA0234

سرگودھا ( راجہ نورالہی عاطف سے) مشیر وزیراعلی ا پنجاب برائے صحت میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاکا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر مشیر وزیر اعلی ا پنجاب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فروری میں میاں نواز شریف اور وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز اس کا افتتاح کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے بعد ہسپتال کی ایمرجنسی، جنرل وارڈ، او پی ڈی اور تشخیصی شعبہ جات مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ مارچ تک ہسپتال میں تمام مشینری اور اس کے تمام شعبہ جات فعال کر دیے جائیں گے۔ مشیر وزیراعلی ا پنجاب صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے کہا کہ 200 برس پر مشتمل یہ ہسپتال پاکستان کے بہترین دل کے ہسپتالوں میں شمار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہ ہسپتال 11 ارب کی لاگت سے تعمیر ہورھا ہے۔ ہسپتال کے لیے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی بھرتی کا عمل جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں مشینری فرنیچر بیڈز اور دیگر سامان کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔