October 28, 2026

بہاولنگر (نمائندہ سے )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت سکول اوقات کار میں طالبعلموں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈی ایس پی ہائی ویز

IMG-20240913-WA0179

بہاولنگر (نمائندہ سے )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت سکول اوقات کار میں طالبعلموں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈی ایس پی ہائی ویز پولیس، پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ریسکیو1122، ہائی ویز، موٹر وئے اینڈ ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز، نمائندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ٹریفک حادثات کی شرح کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت ہر ضلع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریسکیو1122، ٹریفک پولیس، موٹر وئے اینڈ ہائی ویز پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے اور یہ ٹیمیں اپنے ضلع میں کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی، موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال، سکول و کالجز وین میں ایل پی جی سیلنڈرز کے استعمال کی روک تھام کے علاوہ شاہرات پر تیز رفتاری کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے خصوصی آگہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے اور طالبعلموں کو روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں جبکہ کم عمر موٹر سائیکل و کار سواروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے،ٹریفک پولیس موٹر سائیکل لائسنس کا اجراء یقینی بنائے جبکہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والی گاڑیوں کی فٹنس سرٹفیکٹس لازمی چیک کئے جائیں۔
اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ریسکیو 1122کے اعداد و شمار کے مطابق روڈ حادثات کی بڑی وجہ11تا20سال عمر کے موٹر سائیکل سوار ہیں۔کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتاری اور رانگ ٹرن سے روکنے کے لئے والدین، اساتذہ اور تمام ذمہ داران کو کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔طالبعلموں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کئے جائیں گے جبکہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سکول کے اوقات کار میں ٹریفک منیجمنٹ کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات کی جائیں گی تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی