🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 09 جنوری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) وزیر اعلیٰ کے پی کراچی پہنچ گئے، شاندار استقبال، پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی
🚨(2) کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں: سہیل آفریدی
🚨(3) وفاقی حکومت دہشت گردی پر مذاکرات کیلئے بلائے تو ضرور جائیں گے، مل بیٹھ کر فیصلہ کریں، سہیل آفریدی
🚨(4) وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی
🚨(5) وزیراعظم کی اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کرنے کی ہدایت
🚨(6) پنجاب کے اسپتالوں میں سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائز، نرس، فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ
🚨(7) اپنی فوج کو کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں؛ ٹرمپ
🚨(8) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
🚨(9) ایر_ان میں جاری مظاہرے 100 سے زائد شہروں تک پھیل گئے، 47 افراد ہلاک، انٹرنیٹ سروس معطل
🚨(10) آج تک کسی جرنیل، جج یا سیاست دان کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا نہیں ہوئی، محمود خان اچکزئی
🚨(11) چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
🚨(12) پاک امریکا تعلقات تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع
🚨(13) پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی سے حملے نہ کرنے کا استثنیٰ لیا ہوا ہے: عطاء اللہ تارڑ
🚨(14) دنیا نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور عالمی کردار کو مان لیا: دی ڈپلومیٹ
🚨(15) شمالی وزیرستان میں 10 اور 11 جنوری 2026 کو کرفیو نافذ
🚨(16) وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کیلئے آج رات روانہ ہوں گے
🚨(17) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 167 میں پوسٹل بیلٹ کی درخواست کی تاریخ 20 جنوری مقرر
🚨(18) یاسمین راشد کا 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع
🚨(19) بلوچستان: الیکٹرک بائیکس سکیم عام آدمی کیلئے متعارف کروانے کا فیصلہ
🚨(20) پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے
🚨(21) مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے
🚨(22) پنجاب حکومت عدالتی اختیارات کی واپسی کیلئے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضامند
🚨(23) مریم نواز ہونہار سکالرشپ کے طلبہ مشکلات کا شکار، تعلیمی مستقبل خطرے میں
🚨(24) بلوچستان بھر کی ضلعی عدلیہ کو ماڈل کورٹس قرار دے دیا گیا
🚨(25) لاہور ہائیکورٹ کا نہر کنارے درختوں کی کٹائی پر اظہارِ برہمی، تفصیلی رپورٹ طلب
🚨(26) پی ٹی آئی کے اصل وارث قید، نوازشریف کردار ادا کریں: فواد چودھری
🚨(27) خامنہ ای کا ٹرمپ کو دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنے ملک پر توجہ دینے کا مشورہ
🚨(28) ملالہ یوسفزئی کا غ_ز_ہ کی لڑکیوں کیلیے لاکھوں ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
🚨(29) قائداعظم یونیورسٹی؛ گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے گھسنے کا معاملہ، انتظامیہ کے اہم فیصلے
🚨(30) کراچی: شادمان ٹاؤن میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
🚨(31) امریکی پالیسیاں عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہیں؛ دنیا کو لٹیرے سے بچانا ہے؛ جرمن صدر
🚨(32) عابدہ پروین کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کردی
🚨(33) بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل
🚨(34) ملتان سلطانز کی فروخت کیلیے دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین پی سی بی
🚨(35) فرانس اور ملائیشین سفارت خانوں کے نمائندوں کا اڈیالہ جیل کا دورہ
🚨(36) عمران خان کو جیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے، علیمہ خان
🚨(37) کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر، مفت ادویات کی فرایمی کیلئے حکومت نجی کمپنی سے معاہدہ
🚨(38) حکومت کا زیادہ خسارے والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
*
🚨(39) لاہور؛ نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس میں پیش رفت
🚨(40) وفاقی آئینی عدالت کا کم سروس والے نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن دینے کا حکم
🚨(41) نوازشریف صاحب آپ جانتے ہوئے بھی غلط کر رہے ہیں، محمود خان اچکزئی
🚨(42) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.12 فیصد اضافہ
🚨(43) پاکستان کو ایوی ایشن شعبے میں بڑا اعزاز حاصل ہوگیا
🚨(44) وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلنگ اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا حکم
🚨(45) دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر وطن بھیجے، بڑا حصہ سعودیہ سے موصول
🚨(46) یو اے ای کے سجوانی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
🚨(47) طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے، امیر جماعت اسلامی
🚨(48) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 5.8 شدت کے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی
🚨(49) 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے، 18 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل
🚨(50) وزیر اعظم شہباز شریف کا زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم
🚨(51) بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں
🚨(52) سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے