راجہ ہاوس نورپورتھل راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز آفیسر ریسکیو راجہ فیصل سردار رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی
راجہ ہاوس نورپورتھل راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز آفیسر ریسکیو راجہ فیصل سردار رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب ان کے آبائی گاؤں نورپورتھل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات سمیت ان کی راجپوت برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے راجہ فیصل سردار کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر راجہ فیصل سردار نے تمام شرکائے تقریب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی تشریف آوری سے ہماری خوشیاں دو بالا ہو گئی ہیں میں آپ سب کی ان محبتوں، چاہتوں ،مروتوں اور عزتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا ۔ واضح رہے کہ عوامی دلوں پر راج کرنے ہردلعزیز آفیسر ریسکیو راجہ فیصل سردار نورپورتھل کی معروف کاروباری شخصیت راجہ لیاقت علی کے صاحبزادے اور راجہ ہارون وقاص لینڈ ریکارڈ اسسٹنٹ اور راجہ اسلان وقاص آفیسر پنجاب پولیس کے بھائی ہیں۔