میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈی پی
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے ہمراہ میانوالی پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع میانوالی میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، کرائمز، سنگین جرائم اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آر پی او سرگودھا نے زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت، چالانوں کی بروقت تکمیل، مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ کے دوران آر پی او نے عوامی شکایات کے فوری ازالے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ آر پی او سرگودھا ضلع میانوالی میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔