November 17, 2026

سامارو شہر میں غیر قانونی سگریٹوں کا کھلے عام کاروبار، متعلقہ اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان

IMG-20260109-WA0261

سامارو شہر میں غیر قانونی سگریٹوں کا کھلے عام کاروبار، متعلقہ اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان
سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
شہر سامارو اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹوں کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ نوجوان نسل کی صحت بھی شدید خطرے میں پڑ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد دکانوں پر ایسے سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں جن پر ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپ موجود نہیں، نہ ہی ان پر کوئی ایکسائز یا سیلز ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔ یہ سگریٹ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
قانون کے مطابق غیر قانونی سگریٹوں کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل قابلِ سزا جرم ہے، جس پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر چھاپے مار کارروائیاں نہ کی گئیں تو غیر قانونی سگریٹوں کا یہ دھندا مزید پھیل جائے گا، جو معیشت، معاشرے اور عوامی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر، کسٹمز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے، کیونکہ خاموشی مجرموں کو مزید حوصلہ دیتی ہے۔