November 17, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی کے وفد نے ڈی ایس پی

IMG-20260109-WA0232

.خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی کے وفد نے ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی رضوان خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت رانا ریاض سرور چیئرمین نیشنل پیس کونسل جنوبی پنجاب کر رہے تھے، جبکہ وفد میں حاجی نواب علی گوجر چیئرمین نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی، حاجی تصور حسین چھٹہ سینیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ وہاڑی اور سینیئر صحافی الطاف حسین بھٹی صدر نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی بھی شامل تھے ملاقات کے دوران نیشنل پیس کونسل کے عہدیداران نے وہاڑی سرکل میں امن و امان کی بہتری، جرائم پر مؤثر کنٹرول، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جیسے اقدامات پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی رضوان خان نے نیشنل پیس کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی زیرِ نگرانی وہاڑی کو منشیات اور جرائم سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ جھال سیال کے علاقہ میں ایک خاتون سے واردات اور گینگ ریپ میں ملوث خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ڈی ایس پی رضوان خان نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ وفد نے پولیس کے ان اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔