خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کانفرنس ہال پرائس کنٹرول اور مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب شبانہ اجمل ، نائب تحصیلداررانا مشتاق نائب تحصیلداراطہر شیرازی، ڈرگ کنٹرولر ڈسٹرکٹ خوشاب انوار ارشد، ڈرگ انسپکٹر تحصیل نوشہرہ حافظ محمدعمران ،ڈرگ ، ڈی ای او انڈسٹریز عبداللہ،چاروں تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس ، سیکرٹری پرائس کنٹرول شہباز وڑائچ ،پیرا فورس کے ڈسٹرکٹ انچارج سعد صہیب سرور، محکمہ ایجوکیشن ،لیبر ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ آفیسرانوائرمنٹ محمد عمار، لوکل گورنمنٹ،مارکیٹ کمیٹی ودیگرمحکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ اور ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ ، ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں پرائس مجسٹریٹوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریف کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ نے چاروں تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پرائس کنٹرول کے حوالے سے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا عوام کو اشیاء خوردنوش جسکہ چینی ،گھی ،آٹا،برائلر مرغی، بڑا گوشت، مٹن ،چاول ،دالیں ،بیسن، فروٹ ، سبزی ادویات سمیت تمام اشیاء کی فراہمی وفروخت سرکاری نرخوں اور ڈی سی ریٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو اشیاء ضروریہ مقرر کردہ قیمتوں پر میسر آ سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہاکہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ اپنی اپنی انسپکشن اور کارکردگی کی بنیاد پر21 مختلف اشیاء جیسے گھی ،آٹا،چینی،بیسن،چاول ،چنے، دالیں، مرچ،فروٹ، سبزیاں ودیگر روز مرہ ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والے ایٹمز ،6 ہوٹل مالکان ،تندروں پر روٹی کی پرائس،بیکریوں پر ڈبہ روٹی ،رس ،فروٹ کیک،بسکٹ سمیت مختلف بیکری ایٹمز کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔ انسپکشن کے دوران دوسری انسپکشن میں مناسب فاصلہ رکھیں سرکاری ریٹ لسٹ سے تجاوز اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں۔ انہوں نےکہاکہ مہنگے داموں اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے۔ عوام کے جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے انہوں نےکہاکہ آئندہ اجلاس میں ہر پرائس مجسٹریٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔