October 28, 2026

جھنگ(منیر حسین چدھڑ سے)احمد کے ایجنسیز جھنگ اور ملت ٹریکٹر کے زیر اہتمام فری سروس پروگرام کا انعقاد القمر ٹریکٹر ورکشاپ پل منگوآنہ پینسرہ روڈ کروایا گیا جس میں ملت ٹریکٹر کے سروس مینجر ذیشان عارف پارٹس ڈیپارٹمنٹ سے بدر زمان اور احمد کے جنرل مینجر محسن خان نے علاقہ بھر سے آئے ہوئے زمینداروں کو ٹریکٹر کی

IMG-20240913-WA0175

جھنگ(منیر حسین چدھڑ سے)احمد کے ایجنسیز جھنگ اور ملت ٹریکٹر کے زیر اہتمام فری سروس پروگرام کا انعقاد القمر ٹریکٹر ورکشاپ پل منگوآنہ پینسرہ روڈ کروایا گیا جس میں ملت ٹریکٹر کے سروس مینجر ذیشان عارف پارٹس ڈیپارٹمنٹ سے بدر زمان اور احمد کے جنرل مینجر محسن خان نے علاقہ بھر سے آئے ہوئے زمینداروں کو ٹریکٹر کی روزمرہ کی دیکھ بھال، ٹریکٹر چلانے کا طریقہ کار، کمپنی کی پروڈکٹ کا تعارف، جینین پارٹس کی ایک سالہ وارنٹی اور وزیر اعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا پروگرام میں آئے ہوئے زمینداروں کے لائے گئے ٹریکٹر کا چیک اپ، آئل چینج اور وارنٹی پارٹس فری تبدیل کیے گئے احمد کہ جنرل مینجر محسن خان نے زمینداروں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام میں شرکت کرنے والے زمینداروں نے احمد کے ایجنسیز جھنگ کی جانب سے ایسے پروگرام کے انعقاد کو سراہا کسانوں کا کہنا تھا کہ احمد کے ایجنسیز اور ملت ٹریکٹر کے اس پروگرام سے ان کو مفید معلومات ملیں ہیں کہا کہ ملت ٹریکٹر کے نئے آنے والے ماڈل نے ان کی مشکلیں آسان کر دی ہیں اور انہیں اب اپنی کاشت میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا امید کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔