ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ انتخابات کے بعد سیاسی، سماجی، علمی اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث پریس کلب کا ماحول خوشی، محبت اور بھائی چارے سے بھر گیا۔اس موقع پر ٹھٹہ کے باوقار اور متحرک سیاسی رہنما، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی منور علی ہلایو سمیت ٹھٹہ کی معروف درگاہ شاہ مراد شاہ شیرازی کے گدی نشین، سیاسی و سماجی رہنما اور روحانی شخصیت پاگارو سید الطاف حسین شاہ شیرازی، ان کے فرزند پاگارو سید التمش شاہ شیرازی، عبدالمنان ترین، عبداللہ ترین، شام لال، عبدالقادر میمن، مگسی اتحاد ضلع ٹھٹہ کے صدر رئیس سکندر علی مگسی، نائب صدر رئیس عبدالعزیز مگسی، جنرل سیکریٹری رئیس قربان علی مگسی، سید غلام مرتضیٰ شاہ، اظہر شاہ، ریاض احمد پاتنی، ایاز علی ٹھینگو، وقار ہلایو، یعقوب کلہوڑو سمیت دیگر معزز شخصیات نے ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کا دورہ کیا۔مہمانوں نے نومنتخب عہدیداران کو سندھ کی ثقافتی شناخت اجرک اور لنگی اوڑھا کر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اجرک اور لنگی کو سندھی تہذیب، محبت اور بھائی چارے کی خوبصورت علامت قرار دیتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہار، سچائی اور غیر جانبدار صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی اور ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کو مزید فعال، مضبوط اور باوقار ادارہ بنائے گی۔اس موقع پر پریس کلب ٹھٹہ کے نومنتخب عہدیداران نے مہمانوں کی آمد اور محبت بھری حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا تعاون ان کے لیے حوصلے اور ذمہ داری کے احساس میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کو صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت، مسائل کے حل اور سماجی ناانصافیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مضبوط، متحد اور مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔آخر میں نومنتخب عہدیداران نے تمام معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافتی برادری، سیاسی قیادت اور سماج کے ہر طبقے کا تعاون اسی طرح جاری رہے گا، جس سے سچ اور حق کی آواز کو مزید تقویت ملے گی۔