20

*نماز میں ممنوع امور* جمعہ 09 جنوری 2026 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *تکبیر تحریمہ کیا ہے*

*نماز میں ممنوع امور*

جمعہ 09 جنوری 2026
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*تکبیر تحریمہ کیا ہے*
نماز میں داخل ہونے کے لئے پہلی تکبیر *اللہ اکبر* کہنا تکبیر تحریمہ کہلاتی ہے اس کے بعد ہر وہ جائز کام جو نماز کی حالت سے پہلے کرنا جائز تھا دوران نماز سرانجام دینا حرام ہو جاتا ہے۔ مثلا” کھانا پینا، چلنا پھرنا، بات چیت کرنا اور دیگر عام حالات میں جائز امور انجام دینا۔
اسی لئے کہی گئی اس تکبیر *الله اكبر* کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔

*نماز میں ممنوع امور*

مسئله نمبر 452
*نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا منع ہے۔*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں پہلو پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 453
*نماز میں انگلیاں چٹخانا یا انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا منع ہے۔*

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضو کر کے مسجد کی طرف جائے، تو راستے میں انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر نہ چلے کیونکہ وہ حالت نماز میں ہوتا ہے۔“ اسے احمد، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 454
*نماز میں جمائی لینے سے حتی الوسع پرہیز کرنے کا حکم ہے۔*

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب کسی کو نماز میں جمائی آئے تو اسے حتی المقدور روکے کیونکہ اس وقت شیطان منہ میں داخل ہوتا ہے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 455
*نماز میں نگا ہیں آسمان کی طرف اٹھانا منع ہے۔*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نےفرمایا لوگوں کو حالت نماز میں دعا ما نگتے ہوئے اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جانا چاہئے
ورنہ ان کی نگا ہیں اچک لی جائیں گی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 456
*نماز میں منہ ڈھانپنا منع ہے*

مسئلہ نمبر 457
*نماز میں کپڑا دونوں کندھوں پر اس طرح لٹکانا کہ اس کے دونوں سرے سیدھے زمین کی طرف ہوں “سدل ” کہلاتا ہے جو کہ منع ہے۔*

مسئلہ نمبر 458
*دوران نماز میں کپڑے سمیٹنا یا بال درست کرنا نیز بلا عذر کوئی بھی حرکت کرنا منع ہے۔*

مسئلہ نمبر 459
*سجدہ کی جگہ سے بار بار کنکریاں ہٹانا منع ہے۔*

مسئلہ نمبر 460
*نماز میں ادھر ادھر دیکھنا منع ہے۔*

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بندے کی نماز میں برابر متوجہ رہتا ہے جب تک بندہ ادھر ادھر نہ دیکھے جب بندہ توجہ ہٹالیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے اپنی توجہ ہٹا لیتا ہے۔ اسے احمد ، ابوداؤد، نسائی اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے

*الدعاء*
یا اللہ تعالی سب مسلمانوں کو سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرح نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء

یا اللہ تعالی سب بے نمازیوں کو 5 وقت کا نمازی بنا دے۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
نماز میں ممنوع امور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں