خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بتدریج بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن حاجی ملک ظل حسنین کی قیادت میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بتدریج بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن حاجی ملک ظل حسنین کی قیادت میں ضلع خوشاب سے پیپلز پارٹی کے راھنماوں کے وفد سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ ملاقات میں ضلع خوشاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوام کو درپیش مسائل کی تفصیلی رپورٹ گورنر پنجاب کو پیش کی گئی۔ ملک حاجی ظل حسنین کے مطابق اس موقع پر مختلف فائلز پر گورنر صاحب نے فوری احکامات صادر فرمائے۔۔
ضلع خوشاب سے حاجی ملک ظل حسنین کی قیادت میں ملنے والے وفد میں ملک مظہر اعوان سابق امیدوار قومی اسمبلی ، سینیر راھنما پی پی پی ضلع خوشاب ملک اظہر علی اعوان ٹکٹ ھولڈر پی پی۔81 ،سینیر راھنما پی پی پی ضلع خوشاب چوھدری محمد نواز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سرگودھا ڈویژن ملک محمد جاوید اعوان، نائب صدر پی پی پی ضلع خوشاب ملک محمد ریاض شاھین سندرال اور سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس پی پی پی ضلع خوشاب شامل تھے۔