و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی ) میلسی صوبائی اسمبلی کے مضبوط امیدوار اور رئیسِ اعظمِ میلسی سردار عمران خان کھچی عوامی
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی )
میلسی صوبائی اسمبلی کے مضبوط امیدوار اور رئیسِ اعظمِ میلسی سردار عمران خان کھچی عوامی خدمت، خلوص اور بے لوث سیاست کی ایک نمایاں مثال بن کر ابھرے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک متحرک سیاسی رہنما ہیں بلکہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھنے والے دردمند انسان بھی ہیں، جو دن رات غریب اور متوسط طبقے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔
سردار عمران خان کھچی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی مسائل کا حل رہا ہے۔ وہ اکثر و بیشتر غریب شہریوں، مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقے کے افراد کے مسائل اپنے ڈیرے پر ہی سن کر فوری حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا ڈیرہ عوام کے لیے ایک ایسا مرکز بن چکا ہے جہاں لوگ بلا جھجک آ کر اپنے گھریلو، معاشی، سماجی اور قانونی نوعیت کے مسائل بیان کرتے ہیں اور سردار عمران خان کھچی ذاتی دلچسپی لے کر ان مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سردار عمران خان کھچی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ عام آدمی کو عزت دیتے ہیں اور ہر شخص کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔ ان کے رویے میں غرور یا تکبر نہیں بلکہ خلوص، عاجزی اور اپنائیت نمایاں ہے، جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ مختلف دیہات اور شہری علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سردار عمران خان کھچی نے مشکل اوقات میں ان کا ساتھ دیا اور کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔
سردار عمران خان کھچی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی۔ ان کی سماجی خدمات میں غریبوں کی مالی معاونت، بیمار افراد کے علاج میں مدد، طلبہ کے تعلیمی مسائل کا حل اور بے روزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میلسی کے عوام انہیں ایک سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ ایک سماجی خدمت گزار کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔