*پولیس حراست سے فرار ہونے والے اشتہاری،ریکارڈ یافتہ اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے بین الاضلاعی ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*
*پولیس حراست سے فرار ہونے والے اشتہاری،ریکارڈ یافتہ اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے بین الاضلاعی ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*
میلسی(محمدمختارسولگی) ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سی سی ڈی صفدر جوئیہ ، انچارج سرکل میلسی رانا کاشف اور دیگر ٹیم گشت پر موجود تھی کہ دوران گشت پانچ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے دو ساتھیوں کو گولیاں مار بیٹھے۔اپنے ساتھیوں کی چلاٸی گٸی گولیوں سے دو ملزمان شدید زخمی ہوئے جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔
ریسکیو نے موقع پر چیک کیا تو دونوں زخمی ملزمان ہلاک ہوچکے تھے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت اشفاق عرف شاکی قوم سورو سکنہ سورو موڑ اور رب نواز ولد غلام علی قوم اثڑ سکنہ چیلے واہن کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ملزم شاکی سورو چوری ،ڈکیتی جیسے 35 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ضلع وہاڑی کے مختلف تھانوں کے 8 مقدمات میں اشتہاری تھا ۔جبکہ ملزم رب نواز عرف ربا اثڑ ضلع وہاڑی ، ضلع لودھراں ، بہاول پور میں متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا.نواز عرف ربا اثڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند ماہ قبل روزنامہ اوصاف سے منسلک صحافی کے زرعی رقبے سے قیمتی سولر پینلز اور سولر ٹربائن رات کے اندھیرے میں چوری کرکے فرار ہوگیاتھا۔پولیس کے مطابق اس واردات میں نصف درجن سے زائد افراد پر مشتمل ایک منظم اور پیشہ ور گینگ ملوث تھا، جس کا سرغنہ بدنام زمانہ ملزم رب نواز اثڑ تھا۔متاثرہ مدعی چوہدری شفیق احمدکاکہناہےکہ پولیس نےملزمان سےدس سولرپینل پلیٹ ریکور کی ہیں بقیہ نقصان ازالہ ہوناباقی تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان ایک روز قبل سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایکٹیو کریمنل تھے، جو علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور دوران واردات شہریوں پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔
ایس ایچ او سی سی ڈی وہاڑی صفدر جوئیہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف نے دونوں ہلاک ملزمان کی نعشوں کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا.